واشنگٹن:
امریکا میں خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی اور امریکی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کی فی بیرل (158 لیٹر) قیمت صفر سے بھی کم ہوکر منفی 37.6 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی۔
کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بدحالی کا شکار ہورہی ہیں وہیں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے جس کے باعث امریکی کروڈ آئل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت چند گھنٹوں میں مسلسل کم ہوتے ہوئے منفی ہوگئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی 37.6 ڈالر پر بند ہوئی۔
تیل کی قیمتوں میں اس بدترین مندی کے بعد امریکا میں تیل کی خریداری کے لیے ہونے والے مئی کے معاہدے بند ہوگئے اور امریکی تیل کمپنیاں بند ہونے کے قریب پہنچ گئیں
Post a Comment
If you have any doubt please let m know.