AD


سلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2020ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر تک صوبہ میں کووڈ 19کی یومیہ دس ہزار ٹیسٹنگ سہولت کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کا پھیلائو نسبتاً کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ پنجاب کی آبادی11 کروڑ ہے اس لئے حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی علامات والے مریضوں کا عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ ایس او پیز کے تحت علاج کیا جا رہا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس ایسے لوگوں سے پھیلا جو بیرون ملک سفر کی ہسٹری رکھتے تھے تاہم ایس اوپیز اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے شہریوں سے کہا کہ وہ غیر ضروری طور گھر سے باہر نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی طبی عملہ میں کورونا کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Post a Comment

If you have any doubt please let m know.

Previous Post Next Post